ایشوریہ رائے اور رنبیر کپور کی ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سب پریشان ہو گئے

ممبئی : فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے کی کیمسٹری کو بہت ہی زیادہ پسند کیا گیا لیکن اس کے باعث ان کے سسرال میں ناراضی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

دونوں فنکاروں کی اب ایک 18 سال پرانی تصویر منظرعام پر آئی ہے جس نے ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔ یہ تصویر منصف اور اداکارہ ”رومی جعفری“ نے جاری کی ہے اور لکھا ہے کہ ”میں نے طویل عرصہ پہلے امریکہ میں یہ تصویر لی تھی۔ رنبیر کپو ریہ جاننا چاہتے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ کیسے دکھائی دیتے ہیں۔ اب ان دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے اور زبردست لگے ہیں۔ “

یہ تصویر 1999ءمیں لی گئی جب دونوں رشی کپور کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”آ اب لوٹ چلے“ کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ رنبیر کپور اس فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ طویل عرصے میں دونوں فنکاروں میں آنے والی تبدیلی بھی دلچسپ ہے۔ دونوں فنکاروں نے فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں اپنی شاندار کیمسٹری کے باعث دھوم مچا دی تھی۔