پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی

نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کو  نیوزی لینڈ اور  آسٹریلیا سے شکست کے بعد اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑااور اس کی پوزیشن نئی ریکنگ کے مطابق 6 چھٹے نمبر پر ہے.  نیوزی لینڈ نے گرین کیپس کو پانچویں نمبر سے محروم کر دیا. بنگلا دیش کے خلاف 9 وکٹ کی کامیابی نے کیویزکو ایک درجے ترقی دلا دی۔ کیویز نے بنگال ٹائیگرز سے سیریز بھی 2-0 سے جیت لی جس نے اسے رینکنگ میں 2 پوائنٹس کا حقدار بنا دیا. یوں نیوزی لینڈ کے مجموعی پوائنٹ 98 ہو گئے جو پاکستان سے ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم سب سے آگے ہے جبکہ اس کے بعد آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔