ماہرہ خان شاہ رخ خان کیلئے رو پڑی

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر نہ کرنے پر متعدد بار رونے کا اعتراف کیا ہے۔

ماہرہ خان شاہ رخ خان کیلئے رو پڑی

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان  کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر نہ کرنے پر متعدد بار رونے کا اعتراف کیا ہے۔پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے بعد فلموں کی تشہیری مہم چلانے پر بھی پوری طرح پابندی عائد ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھی شاہ رخ خان سے ماہرہ کے بھارت میں تشہیری مہم میں شرکت نہ کرنے کی شرط پر فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے لیکن اب پاکستانی اداکارہ نے پابندی سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔

ماہرہ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بھی شاہ رخ کے ساتھ انٹرویو میں فلم سے متعلق بات کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرا حق ہے اور یہ میری فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ نہ لینے  پر بھی روئی ہوں لیکن فلم کی شوٹنگ کے 2 سالوں میں پروڈیوسر اور ہدایتکار نے ہر مشکل پر میرا ساتھ دیا ہے۔