آئی فون کیوں لوگوں کو اینڈرائیڈفون سے زیادہ پسند ہے؟

آئی فون کیوں لوگوں کو اینڈرائیڈفون سے زیادہ پسند ہے؟

لاہور: مارکیٹ میں بہت سے موبائل فون موجود ہیں لیکن کچھ لوگ ہمیشہ آئی فون کو ہی ترجیح کیوں دیتے ہیں؟ اس سوال کا جواب آپ کو درج ذیل دس وجوہات میں مل جائے گا۔

آئی فون استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے ‘سِری’ جیسے فیچرز پسند ہیں۔ ساتھ ہی یہ استعمال میں سہل بھی ہے۔
چانسز ہیں کہ آپ کو اپنی تمام پسندیدہ ایپلی کیشنز آئی فون کے ایپ سٹور میں آسانی سے مل جائیں گی۔
آئی فون بمقابلہ اینڈرائیڈ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اس کا انٹر فیس کافی حد تک محفوظ ہے جبکہ چوری ہونے کی صورت میں اسے ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔
آئی فون، میک جیسے دوسرے ایپل ڈیوائسز کے ساتھ خود کو سنک کر کے بہت بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔
جو لوگ پہلے ہی آئی فون استعمال کر چکے ہیں تو یقیناً دوبارہ بھی اسے حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں گے۔ کیونکہ انہیں اس کے تمام فیچرز اور سیٹنگ پہلے سے معلوم ہیں۔
آئی فون دور سے ہی پہچان لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ فلیگ شپ فونز کی وسیع رینج موجود ہونے کے باوجود آئی فون خریدتے ہیں۔
اینڈرائیڈ فونز میں پہلے سے موجود ایپلی کیشنز ڈیلیٹ نہیں کی جاسکتیں۔ لیکن آئی فون میں موجود انسٹالڈ ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کی جاسکتی ہیں اور مزید جگہ بنائی جا سکتی ہے۔
مانا جاتا ہے کہ آئی فونز اینڈرائیڈ فونز سے زیادہ عرصے تک استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں موجود استعمال شدہ آئی فونز بہتر حالت میں موجود ہیں۔
اینڈرائیڈ فونز بوقت ری سیل اپنی قیمت کھو دیتے ہیں۔ لیکن آئی فون کی ری سیل اینڈرائیڈ فون سے بہتر ہے۔
اینڈرائیڈ فونز کے صارفین فیچرز پر زیادہ دھیان دیتے ہیں لیکن آئی فون خریدنے والے صرف اس لئے خریدتے ہیں کہ یہ آئی فون ہے۔

مصنف کے بارے میں