سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

راولپنڈی: راولپنڈی ایئر پورٹ پر معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دبئی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ذرائع ایف آئی اے نے خصوصی ہدایت پر انہیں دبئی روانگی سے روکا۔

ایس پی راؤ انوار پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے تاہم راؤ انوار آف لوڈ کیا گیا۔ راؤ انوار آف لوڈ ہونے کے بعد واپس چلے گئے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ خیال رہے راؤ انواز کے خلاف نقیب اللہ محسود کے قتل پر کراچی میں انکوائری جاری ہے۔

یاد رہے کہ 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ تاہم نقیب کے اہلخانہ نے راؤ انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا تھا جس کے بعد نقیب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں