لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔ سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گر گیا۔ سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں پھر شروع ہوا ہلکی بارش کا سلسلہ جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔


لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں