نقیب اللہ قتل کیس ،سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کل کیلئے مقرر،راﺅ انوار کو طلب کرلیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس ،سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کل کیلئے مقرر،راﺅ انوار کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کو کل کیلئے مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو شہر قائد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کی سماعت کو کل کیلئے مقرر کرتے ہوئے معطل ایس ایس پی راﺅ انوارکو طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کل نقیب اللہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔


سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، رائو انوار اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے معطل ایس ایس پی رائو انوار کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایس ایس پی راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا اور ان کو معطل کرنے کے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد راﺅ انوار نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی مگر وہ فرار ہونے میں ناکام رہے۔