ماضی میں ایسے لوگ جج بن گئے جو اسکے اہل نہیں تھے، وزیراعظم

ماضی میں ایسے لوگ جج بن گئے جو اسکے اہل نہیں تھے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے کیونکہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں طے ہو چکا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے لہٰذا انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن میں اگر ہمت ہے تو عدم اعتماد لا کر دیکھ لے ہم اپوزیشن سمیت کسی کے دباؤ میں آ کر اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ پاک امریکا تعلقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ 70 سالہ تعلقات ہیں اور امریکا سے رابطے اب بھی جاری ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئندہ انتخابات کی مہم میں لیڈ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں