تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،خاتون نے موت کے 10 دن بعد بچے کو جنم دیدیا

تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،خاتون نے موت کے 10 دن بعد بچے کو جنم دیدیا

کیپ ٹاﺅن:جنوبی افریقہ میں تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ رونما ہوا ہے جس اور اس حیران کن واقعے میں ایک مردہ خاتون نے موت کے دس دن بعد  صحت مند بچے کو جنم دیدیا ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ایک گائوں میٹھیسی میں پیش آیا۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ حاملہ خاتون جس کا نام نومفیلیسو نوماسونتو ہے نے چند روز قبل گھر میں رہتے ہوئے سانس میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد اسے علاج فراہم کیا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کی موت کے دس روز بعد اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے موقع پر کمپنی کے ملازمو ں نے دیکھا کے خاتون کی میت میں ایک نومولود بچہ موجود ہے۔

جہاں آخری رسومات ادا کی جارہی تھی اس ہال کے ذمے دارلینڈو کوہل ماکالا نا نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئے اور ہمیں بچے کی جنس تک دیکھنے کا وقت نہ مل سکا۔
ماکالانا کے مطابق وہ 20 برس سے اس پیشے میں ہیں مگر انہوں نے "زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی مردہ عورت نے بچے کو جنم دیا ہو"۔
خاتون اور اس کے مردہ بچّے کو ایک بڑے تابوت میں دفن کیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مردہ خاتون کے رحم سے بچے کی پیدائش کی طبی وجوہات کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے سبب بچے کی پیدائش میں مدد ملتی ہے۔