زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اہم کردار ادا کیا

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اہم کردار ادا کیا

قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل کو   گرفتار کرنے میں سب سے آگے ڈی پی او قصور زاہد مروت  رہے  ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زینب قتل کیس میں ایک ہزار 50 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے ۔

مرکزی ملزم عمران ولد ارشد کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اہم کردار ادا کیا۔ ملزم کا ڈی این اے کروایا گیا تو وہ ڈی این اے میچ کر گیا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔