پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت غیر طبعی نہیں تھی، رپورٹ

پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت غیر طبعی نہیں تھی، رپورٹ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے ڈپٹی کنوینئر اور پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں مرحوم کی غیر طبعی موت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت طبعی تھی اور کیمیائی تجزیے میں زہر خورانی کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

مرحوم کے کیمیائی تجزیے میں جسم کے مختلف اعضاء کا معائنہ کیا گیا لیکن جسم پر کسی قسم کے تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے جس کی بعد کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پر اب ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 14 جنوری 2018 کو کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی گوٹھ سے پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش ایک گاڑی سے برآمد کی تھی۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں