ترجمان پنجا ب حکومت ملک احمد خان نے زینب کے قتل میں ملوث ملز م کی گرفتار کی تصدیق کردی

ترجمان پنجا ب حکومت ملک احمد خان نے زینب کے قتل میں ملوث ملز م کی گرفتار کی تصدیق کردی

لاہور:ترجمان پنجا ب حکومت ملک احمد خان نے زینب کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتار کی تصدیق کردی ہے۔


ذرائع کے مطابق ملک احمد خان نے کہا کہ زینب قتل کیس میں عمرا ن نامی ملزم کو گرفتار کیاگیا ہے،ملزم کو پاکپتن کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا دوبارہ ڈی این اے کرایا گیا ہے اورعمران کے ڈی این اے کی مزیدتصدیق کیلئے 4 گھنٹے درکار ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ تینوں زیر حراست افراد  کو فرانزک لیب لایا گیا ہے جن کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ۔خیال رہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ مقتولہ کا محلے دار ہے جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔