پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی، والد زینب

 پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی، والد زینب

7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری پر زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی، عمران علاقے کا ہی رہائشی لگ رہا ہے،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے ۔


زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ عمران علاقے کا ہی رہائشی ہے ،پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی ،ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کچھ موقف دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ ملزم کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ الیکٹریشن کا کام کر تا تھا اور اس کے ننھی زینب کے اہلخانہ کے ساتھ تعلقات بھی تھے ۔ جبکہ دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے متعلق  زینب کے چچا کا کہناہے کہ ملزم کو عارف والا سے نہیں بلکہ قصور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے ۔اور پولیس نے ملزم کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا 

۔