سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے راؤ انوار اور آصف زرداری کے تعلقات کی تصدیق کردی

سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے راؤ انوار اور آصف زرداری کے تعلقات کی تصدیق کردی

"نیو نیوز تازہ ترین " 

کراچی : سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے راؤ انوار اور آصف زرداری کے تعلقات کی تصدیق کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے بعد راؤ انوار   مشکلات میں گھر چکے ہیں ۔سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ راؤ انوار کا دفاع کریں یا اس کو ’’لائسنس ٹو کل‘‘ دے دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔