زینب کے قاتل کو وزیر اعلی ٰپنجاب کیساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

زینب کے قاتل کو وزیر اعلی ٰپنجاب کیساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

قصور : زینب کے مبینہ قاتل کو لے کر ڈی پی اور قصور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاہور روانہ ہوگئے ۔زینب کے والد امین انصاری بھی لاہور جا رہے  ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ٰپنجاب ملزم عمران کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے.

واضح رہے کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ملزم پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکا تھا۔ ملزم زینب کے محلے کا رہائشی ہے۔زینب کے قتل کے بعد ملزم نے شیوا کر لی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہناہے کہ عمران کا ڈی این اے ملزم کے ڈی این اے سے میچ کر چکاہے.

یاد رہے کہ ملزم عمران نے 2 شادیاں کر رکھی تھی  اور ایک لڑکی کو راولپنڈی سے بھی بھگا کر لایا تھا اور راولپنڈی حوالات میں بھی رہ چکا ہے۔