زینب کے قاتل نے جرم کا اعتراف کر لیا

زینب کے قاتل نے جرم کا اعتراف کر لیا

لاہور : قصور   کی معصوم بچی کے مبینہ قاتل عمران علی کا  پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور  ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زینب کے قتل کے شبہ میں ملزم عمران کو پہلے بھی حراست میں لیا تھا لیکن بچی کے رشتے داروں نے اس  کو رہا کروا لیا تھا، تاہم اب ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے  کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔فرانزک لیبارٹری نے تمام رپورٹس جے آئی ٹی کو دے دی ہیں ۔