زینب کے قاتل کو آج وزیراعلیٰ ، زینب کے والدین کیساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا

زینب کے قاتل کو آج وزیراعلیٰ ، زینب کے والدین کیساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا

لاہور:زینب کے قاتل کو آج وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ شہباز شریف لیہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے ننھی زینب کے قاتل کو آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر زینب کے والدین بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوں گے ، زینب کے والدین ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کیخلاف ایک مہم شروع کی گئی ۔

مہم میں سیاسی کھلاڑیوں کی شمولیت سے آواز عدلیہ کے ایوانوں تک پہنچ گئی جہاں پہلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا پھر اس کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا۔