زینب کا قاتل اسے ماں باپ سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوا تھا

 زینب کا قاتل اسے ماں باپ سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوا تھا

لاہور: ملزم عمران قصور کی معصوم بچی  زینب کو  کیا کہہ کر اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوا تھا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اہم انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہاہے کہ وہ زینب کو  ان کے والدین جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب گئے ہوئے تھے سے ملوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ 

اس سے قبل یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا کہ عمران نے دعوی کیا تھا کہ وہ کالے علم کا عامل ہے اور اس پر جنات اترتے ہیں جو اسے چھوٹی بچیوں کو پکڑنے اور ان کو قتل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔