پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور سے کوئی اختلاف نہیں : مریم نواز

پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور سے کوئی اختلاف نہیں : مریم نواز


اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں‘ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ اس سال بھی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے‘ جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دیا جائے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک ہیں۔ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس بار بھی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ پانچ سال سکون سے حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دینا چاہئے۔