ایک دن فلم ضرور ڈائریکٹ کروں گی: سونم کپور

ایک دن فلم ضرور ڈائریکٹ کروں گی: سونم کپور

ممبئی : اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک دن ضرور فلم ہدایتکار بنیں گی۔

اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکار بننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔

اداکارہ سونم کپور فلم ”پیڈ مین“ میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔