باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کردیا

باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کردیا


خانیوال : باپ نے مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر اپنی جواں سالہ بیٹی کو ٹوکے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم فرار میاں چنوں تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔


تفصیلات کے مطابق خانیوال نواحی گاں 42پندرہ ایل میں ملزم محمد شریف نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر غیر ت کے نام پراپنی جواں سالہ بیٹی کو ٹوکے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اورملزم موقعہ سے فرار ہوگیا،پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کرکے ملزم کیخلاف تھانہ صدر میاں چنوں نے مقدمہ درج کرلیا ۔