وفاقی وزارت داخلہ نے رائو انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا

وفاقی وزارت داخلہ نے رائو انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا


اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے‘ راؤ انوار اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔


ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے سندھ پولیس کے ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے ڈی جی ایف آئی اے اور ملک کے تمام ایئرپورٹس کے عملے کو آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ راؤ انوار نے گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تھی تاہم امیگریشن حکام نے ان کو روک دیا تھا۔


ان کے خلاف نقیب اﷲ محسود کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے واقعے کی انکوائری ہورہی ہے اور اب سپریم کورٹ نے بھی راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔