منشیات کی سمگلنگ پر دو سعودی شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا

منشیات کی سمگلنگ پر دو سعودی شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا

دمام: سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر دو سعودی شہریوں زکریا اور حسین کا پیر کو دما م میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔


وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ مقامی شہری زکریا بن سعید ال فریج اور حسین بن احمد الھویشل حشیش اور ممنوعہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ دونوں نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا تھا ۔ ابتدائی عدالت کے ججوں نے انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی جس کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔ دونوں کو پیر کو دمام میں سرقلم کرکے نشان عبرت بنا دیا گیا۔