سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے پر تنازع

سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے پر تنازع
سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ای ایس پی این

ڈربن: سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ہونے والے میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کر رہے ہیں۔


دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد شدید مایوسی کا شکار نظر آئے اور سرفراز کے جنوبی افریقی کرکٹر کے بارے میں مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا ہے اور کرکٹ شائقین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت مؤقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں پاپندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔