تمیس سے کیلوریز میں اضافہ نہیں ہوتا، پروفیسر ڈاکٹر شود الشقراوی

تمیس سے کیلوریز میں اضافہ نہیں ہوتا، پروفیسر ڈاکٹر شود الشقراوی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔یوٹیوب چینل ۔۔۔ دردشات صحية اً د/ رشود الشقراوى

جدہ : سعود ی عرب میں استعما ل ہونے والی روٹی  " تمیس" کے بارے میں کنگ سعود یونیورسٹی میں خوراک امور ( نیوٹریشنسٹ ) پروفیسر ڈاکٹر شود الشقراوی کا کہناہے کہ "تمیس سے کیلوریز میں اضافہ نہیں ہوتا۔

پروفیسر ڈاکٹر شود الشقراوی کا مزید کہناتھا کہ دوسری روٹیوں کے مقابلے میں اضافی کیلوریز نہیں بنتی ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر شود الشقراوی  نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تمیس بھی دوسری روٹیوں کی طرح کی کیلوریز رکھنے والی روٹی ہے ۔

جتنی کیلوریز دوسری روٹیوں سے بنتی ہیں اسی کے برابر تمیس سے بھی بنتی ہیں اسلیے کیلوریز سے پریشان افراد اس کا استعمال کر سکتے ہیں اس میں کوئی حرج یانقصان نہیں ہے ۔