پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کےرہنماؤں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ آنکھوں میں دھول ڈالنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم  عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزادار استعفیٰ دیں اور  غیر جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اگر بے گنا ثابت ہو گئے تو اپنے عہدوں پر واپش آ جائیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیرقانون پنجاب کہتے ہیں آپریشن سوفیصددرست تھا۔حکومت نےکہا مرنےوالے بےقصور اور مارنے کاعمل درست ہے۔کوئی پاکستانی حکومت کےاحمقانہ اورجاہلانہ مؤقف کوکوئی تسلیم نہیں کر سکتا۔مقتولین اورلواحقین کیساتھ ظلم ہے،اس ڈرامے کویکسر مستردکرتےہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہوزرا نےچاروں کو دہشتگردکہا،چاروں کےنام ریڈبک میں درج ہونےکاکہا۔مزاحمت اوردودہشتگردوں کےفرارکاکہا ، خودکش جیکٹس اوراسلحہ ملنےکاکہاگیا۔سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزراء نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی ہے ۔