رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ، مریم نواز

رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ، مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مریم نواز شریف ٹوئیٹر اکاؤنٹ

لاہور :رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ  نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ۔میڈیاپرافشارپورٹس سے پتا چلتاہےنوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔میڈیکل رپورٹس ظاہر کرتی ہیں نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔

248b5a30beec685f69d3a339d8dfd1cc

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے ہرجگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔

خیال رہے کہ کل سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراب طبیعت کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کے  دل کے 3 ٹیسٹ کیے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔