پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ۔

سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو مستقبل میں ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں لیکن فی الحال اس کام کی اجازت نہیں دے سکتے  کیونکہ دھاتی ڈرو نے زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دھاتی تار کے استعمال پر قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ۔ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے ، باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے۔حفوظ بسنت کی تیاری کیلیے 4سے6ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا ۔