پاکستان فضائیہ کا طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ، پائلٹ شہید

پاکستان فضائیہ کا طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ، پائلٹ شہید
image by ISPR

راولپنڈی : پاکستان ائیرفورس کا طیارہ بلوچستان میں مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے دوران ایک پائلٹ بھی شہید ہوگیا۔


ائیرفورس کا یہ طیارہ ایف سیون پی جی ائیرکرافٹ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔

حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے پاکستان ائیرفورس کے حکام اعلیٰ درجے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے ۔