کابل: افغانستان نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سے کام لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے کارگو طیارہ کو اپنی سرحد میں داخل ہونے سے منع کرتے ہوئے پیچھے واپس بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ایک مرتبہ پھر سامنے آ گئی ہے ، دونوں ہمسایہ ممالک نے الزامات عائد کیے ہیں کہ پاکستان نے ان کے کارگو کے جہازوں کو اپنی فضائی پٹی میں داخل ہونے سے منع کیا ہے جوکہ عالمی ہوائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گیارہ اور چودہ جنوری کو بھارت سے افغانستان جانے والے سپائس جیٹ کو پاکستان کی فضائی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جوکہ عالمی ہوا بازی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔