اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کےمنی بجٹ کومسترد کرتی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ امیروں کیلیے اور امیروں سے بنوایا گیا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کے لیے ماتم کا دن ہے۔آج قوم کیساتھ ایک بارپھر مذاق کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلیک اکانومی کے لیے ایک بجٹ دیا گیا ہے۔ہم انکےڈراماکوناکام بنائیں گےاوراس پریوٹرن لینےپرمجبور کریں گے،۔ٹیکسز لگا کر صارفین پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔بجلی، گیس ،آٹا مہنگا کرنے کا سامان بنادیا گیا ہے۔