محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہےاورکہیں بارش اور کہیں برفباری  سے سردی کی شدت میں اضافہ  ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری  ،باغ،  ہٹیاں ، ہالا،پلندری اورنواحی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ آزاد کشمیر ،نیلم، وادی لیپہ اور مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں   سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے،جبکہ فضا گرد آلود ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں کمی،فضا گرد آلودآج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18  ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔