وفا کی مثال: کتا کئی دن تک زیر علاج مالک کا اسپتال کے باہر انتظار کرتا رہا

وفا کی مثال: کتا کئی دن تک زیر علاج مالک کا اسپتال کے باہر انتظار کرتا رہا

انقرہ :ترکی میں ایک وفادار کتا کئی روز تک اسپتال کے باہر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا ،جو کورونا  وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھا.

گزشتہ ہفتے، کمال ترک نامی مریض کو کورونا کے علاج کے لیے 'طرابزون ' شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔یہ کتا ایمبولینس کے ساتھ ساتھ اسپتال تک آیا اور وہیں اسپتال کے باہر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا۔

اسپتال میں زیرِ علاج اس شخص کی بیٹی کا کہنا تھا کہ وہ کتے کو ساتھ گھر لے جاتی تھی ،لیکن وہ پھر اسپتال پہنچ جاتا ،اور رات تک موجود رہتا تھا۔کمال ترک کو چھ دن بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ،اور وہ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ گھر منتقل ہو گئے ۔