راولپنڈی ٹک ٹاک کا شوق ایک اور جان لے گیا

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ نورانی محلہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان ویڈیو بنواتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس سے برے طرح ٹکرا گیا ۔ 

ہسپتال حکام کا کہناہے کہ ٹرین کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے جب کہ تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ 

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے مبینہ طور پر ٹک بناتے ہوئے خود کوگولی مار لی تھی ۔

 نجی فلورمل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے چل بسا واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔

سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا، ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جاسکتاہے ۔ 

واقعے کے بعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے ، ابتدائی تفتیشن کے دوران متوفی کے ساتھ ویڈیو بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔