اداکار شان بابراعظم کے فین نکلے

اداکار شان بابراعظم کے فین نکلے
سورس: File photo

لاہور،اداکار شان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح نکلے۔ان کا کہنا تھا بابر اعظم ایسا سٹار ہے جو کسی بھی ٹیم کے خلاف شاندار پرفارمنس کی اہلیت رکھتا ہے ۔ اداکار شان نے کہا کہ وہ خود بھی بابر اعظم کے ساتھ میچز کھیل چکے ہیں ۔ بابر اعظم بہت اچھے اور زبردست بیٹسمین ہیں ان کو کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے ۔ 

سپرسٹار شان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابراعظم بہترین پرفارم کرے گا ۔ مہمان ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے،اس ٹیم کے آنے کے بعد دوسری ٹیموں کو بھی اب انکار کی گنجائش نہیں رہے گی۔ شان کے مطابق پاکستانی ٹیم کا مورال نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ڈاؤن ضرور ہوا ہے لیکن ہوم سیریز میں بہتر پرفارم کرسکتی ہے۔

شان نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، ان کو ہم جتنا سپورٹ کریں گے اتنا ہی یہ اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے انہوں نے کہا کہ  وہ پی ایس ایل میچز کا بھی بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔