مفادات کی بنیاد پر بننے والی پی ڈی ایم کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گی، وزیر خارجہ

مفادات کی بنیاد پر بننے والی پی ڈی ایم کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گی، وزیر خارجہ
کیپشن:   مفادات کی بنیاد پر بننے والی پی ڈی ایم کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گی، وزیر خارجہ سورس:   فائل فوٹو

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو اپنی منزل کا پتہ نہیں کہ اس کو کس طرف جانا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کارروان بغیر منزل کے رواں ہے جبکہ یہ لوگ پہلے استعفے دے رہے تھے لیکن پھر لانگ مارچ اور اب پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کا رونا رو رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور عوام کے سامنے ان کی اصیلت عیاں ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کی عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور قومی دولت کو لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔ 

وزیر خارجہ نے مزید کہا سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ میں وزیر خارجہ کی تقرری نہ کر کے پاکستان کو سفارتی محاذ بر جان بوجھ کر کمزور کیا گیا لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت پر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور نو منتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ چین کی جانب سے پانچ لاکھ ویکیسن کی ڈوز جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مل جائیں گی۔