اداکارہ ثناء نے شوہر کے ساتھ تصاویر پر تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ثناء نے شوہر کے ساتھ تصاویر پر تنقید کا جواب دے دیا
کیپشن: اداکارہ ثناء نے شوہر کے ساتھ تصاویر پر تنقید کا جواب دے دیا
سورس: سکرین شارٹ

اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پر تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں ثناء فخر کا کہنا تھا کہ 'میں آپ لوگوں کا دکھ، درد اور تکلیف سب سمجھ سکتی ہوں، لگتا ہے کہ میں نے کسی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے'۔

انہوں نے ناقدین کی آراء پر کہا کہ یہ بہت زیادہ تھا لیکن پھر بھی میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، تنقید کرنا آپ سب کا حق ہے، آپ اس کا اظہار کرنے کے لیے جو بھی الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ بہت اہم ہوتے ہیں اور ان لفظوں سے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے'۔

ثناء نے کہا کہ   ایسے بھی بہت پیارے لوگ ہیں جنہوں نے اچھی اچھی باتیں کہیں، کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہیں لیکن دل کے مارے ہیں اور انہوں نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مجھے لعنتیں بھی دیں ۔لیکن اس سب کے باوجود مجھے پیار زیادہ ملا ہے ۔ 

اداکارہ نے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ ’کوئی بات نہیں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ناقدین کو دعائیں بھی دیں‘۔ 

واضع رہےکہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں تھیں۔