کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 7 ہزار سے زائد کیسز ، 20 اموات رپورٹ

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 7 ہزار سے زائد کیسز ، 20 اموات رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے پھیلاؤ  میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، ایک روز میں 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران وائرس مزید20افراد  کی جان لے گیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران  ملک بھرمیں58 ہزار334کورونا ٹیسٹ کیے  گئے، جن میں سے 7ہزار586 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،  مثبت کیسز کی شرح13فیصد تک جا پہنچی۔


https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1485059332337250304?s=20


گزشتہ روز ملک میں مزید 20 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق  ہونے والے افراد کی مجموعی  تعداد 29 ہزار97ہو گئی۔

ملک بھی میں کورونا کے 1083 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے ہر گزرتے دن کیساتھ کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد این سی او سی کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی  اسد عمرنے  کہاکہ تازہ ترین تحقیق سے ظاہرہواہے کہ بوسٹرڈوز سے کافی حد تک تحفظ فراہم ہورہاہے اسلئے جن شہریوں کو آخری ویکسین لگے 6 ماہ ہوچکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لازمی لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے امریکا میں روزانہ 2 ہزار افراد مررہے ہیں، اسلئے جولوگ سمجھتے ہیں کہ اومیکرون معمولی ہے وہ درست نہیں اومیکرون سے موت واقع ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں