احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان رمضان پلے میں ساتھ نظر آئیں گے

احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان رمضان پلے میں ساتھ نظر آئیں گے


لاہور: معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان آنے والے دنوں میں رمضان المبارک کے حوالے سے بننے والے  پلے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق دونوں فنکار  ڈرامہ سنو چندا اور چپکے چپکے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کے لکھے ہوئے پلے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ رمضان پلے کی ہدایت کاری دانش نواز نے کی ہے جنہوں نے سپر ہٹ پلے چپکے چپکے کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔ اس ڈرامے کا نام 'ہم تم 'ہے اور ہلکے پھلکے موضوع پر مبنی ہو گا ۔احد رضا اور رمشا خان اس میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

0c98cb2beac663ffe8ce680fbe21a58f


 

 

رمشا خان اور احد رضا میر رمضان شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اشتہارات

 
ایسا لگتا ہے کہ رمضان کا یہ سیزن انتہائی مزے اور زبردست شوز سے بھر جائے گا!

مصنف کے بارے میں