آسٹریلیا: طلبہ کے ہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

آسٹریلیا: طلبہ کے ہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

کینبرا: دنیا بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، نئے ویرینٹ اومیکرون نے بھی پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے ہیں تاہم صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک مختلف پابندیاں اور گائیڈ لائنز جاری کر رہے ہیں تاکہ عالمی وبا سے جس حد تک ممکن ہو شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔  آسٹریلوی حکام کی جانب سے بھی  طلبہ کے ہفتے میں دو  کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ان دنوں شدید گرم موسم ہے اور سکولوں میں  موسمِ گرما کی چھٹیاں چل رہی ہیں جن کا اختتام اگلے ہفتے ہو گا اور نئی کلاسز کی شروعات ہو گی، اس کے ساتھ ہی  آسٹریلیا کی دو  ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں آئندہ ہفتے سے اسکولز میں کورونا ٹیسٹنگ بھی ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وباؤ عروج پر ہے جس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں ، اسی کے پیش نظر سکولوں میں سکولوں میں ہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔