حنا الطاف کے والد کا انتقال ہو گیا

حنا الطاف کے والد کا انتقال ہو گیا
کیپشن: حنا الطاف کے والد کا انتقال ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد کا انتقال ہو گیا۔

حنا الطاف نے یہ افسوسناک خبر گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے مضبوط شخصیت جنہیں میں اپنی زندگی میں جانتی تھی میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ براہ مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔

https://www.neonetwork.pk/digital_images/large/2022-01-23/news-1642940257-4993.jpg

API Response: No news found against this URL

اداکارہ نے اپنے والد کی کوئی تصویر تو شیئر نہیں کی۔ تاہم ان کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں نکاح کے موقع پر ان کے والد ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی کے ساتھ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 2020 میں شادی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں