عمران خان شکست خوردہ شخص نظر آئے جس نے اپنی شکست قبول کر لی: مریم نواز شریف

عمران خان شکست خوردہ شخص نظر آئے جس نے اپنی شکست قبول کر لی: مریم نواز شریف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان آج ایسے شخص دکھائی دئیے جو ناصرف ہار چکا ہے بلکہ اپنی شکست تسلیم بھی کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عوام کے ساتھ گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’عمران خان ایسے شخص دکھائی دئیے جو ناصرف ہار چکا ہے بلکہ اپنی ہار کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ حکومت میں آئے 4 سال ہو گئے لیکن ابھی تک صرف رونا رو رہے ہیں۔ آپ جن کارٹلز کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں وہ آپ کے دائیں اور بائیں بیٹھے مافیا ہیں جنہوں نے 22 کروڑ عوام کا پیسہ لوٹا اور جو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔‘ 

6cb5342b770543ea39ec1baa9b93ecb0

ایک اورٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاﺅں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ ناآپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔‘ 

9cc353a6ddf75645c61c056e86e2b409


مریم نواز نے مزید کہا ’عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرتناک شکست کھا چکے ہیں۔‘ 

fa9f9ad67f998590e2cd15a67afeda3f


واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج عوام کی ٹیلی فون کالز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عوام صبر کریں کیونکہ مہنگائی کم کرنے میں وقت لگے گا۔ کارپوریٹ سیکٹر نے بہت زیادہ منافع کمایا ہے، انہیں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں 40 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کیلئے قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ یورپ میں 30 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ پاکستان کو قرض، کورونا اور مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ افغانستان کے مسائل کی وجہ سے بھی مہنگائی ہوئی۔