لاہور میں مسافر وین نالے میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

 لاہور میں مسافر وین نالے میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
کیپشن: لاہور میں مسافر وین نالے میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں کاہنہ کے علاقہ ہلوکی کے قریب مسافر وین نالے میں جاگری جس سے 6 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ 

کاہنہ کے علاقہ ہلوکی کے قریب ٹرالی کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں مسافر وین گندے نالے میں جا گری.جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 40 سالہ نعیمہ بی بی، 8 سالہ فیضان،6 سالہ صفیان ، 10 سالہ زین اور 11 سالہ علی حسن شامل ہیں۔

مسافر بس رائے ونڈ سے آ رہی تھی جس کا اینٹوں والے ٹرالہ کے ساتھ تصادم ہو گیا اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہلوکی کے قریب گاڑی نالے میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مصنف کے بارے میں