پاکستان اور روس کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ، کل ایک اور اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد آمد 

پاکستان اور روس کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ، کل ایک اور اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد آمد 
سورس: File

اسلام آباد :پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں 80 رکنی وفد کے تین روزہ دورہ کے بعد اب ایک اور اعلی سطح وفد کل اسلام آباد پہنچ رہا ہے جس کی قیادت افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندےضمیر کابلوف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان کی خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وفاقی سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سمیت دیگر اعلی حکام رابطے اور مشاورت کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی معاشی صورتحال اور افغانستان میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کے امور بھی موضوع بحث ہو ں گے ۔ یاد رہے کہ ضمیر کابلوف نے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں