ہارون رشید چیف سلیکٹر مقرر،مکی آرتھر جلد پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے: نجم سیٹھی

 ہارون رشید چیف سلیکٹر مقرر،مکی آرتھر جلد پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے: نجم سیٹھی
سورس: File

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقررکردیا ہے۔ پی ایس ایل کےبعدپاکستان افغانستان کےخلاف سیریزکھیلےگا۔ تین ون ڈےمیچزکی سیریزشارجہ میں ہوگی۔ 

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سیریزکاانحصارحکومتی اجازت پرہوگا ۔ چارفروری کو بحرین میں اےسی سی کی بورڈ میٹنگ ہوگی۔ اے سی سی بورڈ میٹنگ میں کئی اہم معاملات اٹھائیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ابھی ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔ ہیڈ کوچ  مکی آرتھر کا باب بند نہیں کیا تھا۔ اب بھی مکی آرتھر سے رابطہ ہے جلد وہ پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر ، نائب کپتان ،کپتان اور ہیڈکوچ لگانا میرا اختیار ہے۔ شان مسعود کو مشاورت کےبعد نائب کپتان بنایا ۔ میں نے شان مسعود کوکھلانے کےلیے کسی پردباؤ نہیں ۔

مصنف کے بارے میں