استعفے واپس لے لیے، سپیکر منظور کریں تو آپ ڈی نوٹیفائی نہ کریں: پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات 

استعفے واپس لے لیے، سپیکر منظور کریں تو آپ ڈی نوٹیفائی نہ کریں: پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد  (شیراز احمد شیرازی، ثاقب سعید) پاکستان تحریک انصاف کے وفدنے  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں استعفے واپس لینے سے متعلق باضابطہ درخواست دے دی ہے اور کہا کہ اسپیکر استعفے منظور کریں تو آپ ڈی نوٹیفائی نہ کریں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران شامل تھے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگرنے ملاقات کی۔

 بعد میں  میڈیا سےگفتگو میں عامر ڈوگر کاکہنا تھا ہماری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں استعفوں سے متعلق پارٹی اور اپنے موقف سے آگاہ کردیا ۔ الیکشن کمیشن کو استفعے واپس لینے کی درخواست دے دی ہے۔ ہم نے اپوزیشن لیڈر بنانا تھا اور جعلی اپوزیشن لیڈر ہٹانا تھا کیونکہ سپیکر نے پک اینڈ چوز کرکے استعفے منظور کئے۔

انہوں نے کہا ہم نے باضابطہ درخواست دیدی ہے اگر اس کے بعد سپیکر کوئی اقدام اٹھاتے ہیں تو معاملہ متنازعہ ہوگا۔ ہم نے گزارش کی دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروائے جائیں۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر ، نائب کپتان ،کپتان اور ہیڈکوچ لگانا میرا اختیار ہے۔ شان مسعود کو مشاورت کےبعد نائب کپتان بنایا ۔ میں نے شان مسعود کوکھلانے کےلیے کسی پردباؤ نہیں ۔

مصنف کے بارے میں