دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر مقدمہ، شہرام ترکئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر مقدمہ، شہرام ترکئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر مقدمے کے اخراج کیلئے شہرام خان ترکئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے مقدمہ کے معاملے پہ خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے رہنما شہرام خان ترکئی کا مقدمے کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے میرے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار کو محض سیاسی دشمنی کے تحت ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا اور موجودہ حکومت درخواست گزار کیخلاف سٹیٹ مشینری کا استعمال کر کے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کے ہتھیار یا اسلحے کا استعمال نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کیلئے درج کیا گیا ہے، مقدمہ قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں