قومی کرکٹر شاداب خان کا نکاح ہو گیا

قومی کرکٹر شاداب خان کا نکاح ہو گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح ہو گیا ہے جس کی تصدیق نے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کی۔ 

شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ، آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بڑا دن ہے اور ایک نئے باب کا آغاز ہے، براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہمارے اہل خانہ کی ترجیحات کا احترام کریں۔ اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے ایک تصویر میں نکاح کی تقریب کا کچھ احوال دلچسپ انداز میں بیان کیا۔

1c7440c3642f6a2b4d5add418cb0921f


انہوں نے کہا کہ میں اپنے استاد ثقلین بھائی کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کا آغاز کیا میں اپنی فیملی لائف کو الگ رکھنا چاہتا تھا جبکہ میری فیملی نے بھی عوامی توجہ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نے بھی بالکل یہی چاہا ہے، میری اہلیہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی پرائیویٹ رہے اس لئے مداحوں سے درخواست ہے کہ میری اور میر ےاہل خانہ کی ترجیحات کا خیال رکھا جائے۔ اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں