ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 اہلکارزخمی

ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 اہلکارزخمی


پشاور :پشاور اور خیبر ایجنسی کے ملحقہ علاقے شین درنگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور اور خیبر ایجنسی کے ملحقہ علاقے شین درنگ میں علی الصبح ایف کی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری طرف دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں