یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 37شہریوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 37شہریوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

لاہور:ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 37شہریوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 5اگست کو پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کے روبرو ایف آئی اے نے ملزموں کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر کے پیش کیا، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رمیض، ریحان اعظم، محمد رحمان، مدثر سبحانی، ضیاءالرحمن، آصف بشیر ، ناصر اقبال، ابوبکر، مرزا جاوید ، شفیق، احمد رضا، محمد احمد، عرفان ، عنصر محمود، اویس علی، نیامت، اسامہ حسین یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جبکہ ملزم محسن، اشفاق، طاہر، فخر شاہنواز ، عثمان، ساجد، حق نواز، سہیل اختر ، ملزم محمد افضل، محمد اشفاق اور مہر دین سمیت دیگر کو بھی یونان میں غیر قانونی تارکین وطن قرار دے کر ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے، ملزموں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں ،ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یونان سے ڈیپورٹ 37ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں